ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلسطین : پر امن واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، 206 افراد زخمی

فلسطین : پر امن واپسی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، 206 افراد زخمی

Sun, 24 Jun 2018 13:08:53    S.O. News Service

رملہ / مقبوضہ بیت المقدس، 24؍جون (ایجنسی)  فلسطینیوں کے پر امن واپسی مارچ پر صیہونی پولیس کی اندھا دھند فائرنگ میں  206 افراد کو زخمی ہوگئے ہیں ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر اندھا دھند فائرنگ کی ، جس میں 200 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 13 ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں فوت ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد140 تک پہنچ گئی ہے۔


Share: